0
Monday 4 Mar 2019 23:46

ملتان، پیپلزپارٹی کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی، بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی

ملتان، پیپلزپارٹی کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی، بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت اور حالیہ دراندازی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے ہر دم تیار ہے، جبکہ پاکستان کی جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کے باوجود مودی کی پاکستان کے خلاف بڑھکوں اور زہر اگلنے پر عالمی طاقتیں نوٹس لیں اور مودی کو لگام ڈالیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 211 کے رہنما ملک فیاض المعروف پنوں خان مہے نے نواب پور اڈا پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے اور باور کراتے ہیں کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ تن من اور دھن کی بازی لگانے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

اس موقع پر جی ایم بلوچ، رانا ذوالفقار، رانا محمد اصغر، ملک خرم، محمد یوسف، رانا کاشف، رانا ابرار، نوید اقبال، حسن شاہ، محمد نعیم، رانا شبیر، رانا اشرف، عمران، کل شیر و دیگر شریک تھے۔ جبکہ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی تمام بڑھکیں صرف بالی ووڈ تک محدود ہیں، جبکہ پاک فوج نے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور ثابت کر دیا ہے کہ پاک فوج بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے، لیکن خطے میں امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے، مودی اپنی الیکشن مہم کی خاطر خطے کا امن برباد کرنے سے اجتناب کرے۔
خبر کا کوڈ : 781376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش