QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، یعقوب شہباز

4 Mar 2019 23:59

اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنماء محمد یعقوب شہباز نے کہا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور پاکستانی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی بھارتی فوج کی بربریت سے دنیا کی نظریں ہٹانے کی کوشش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی اس حقیقت کی عکاس کے مسلمانوں کے مسائل سے ان نام نہاد انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کو کوئی غرض نہیں، بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور پاکستانی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی بھارتی فوج کی بربریت سے دنیا کی نظریں ہٹانے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے کیلئے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا پرُامن اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں نکلتا، اُس وقت تک پورے خطے کی سلامتی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ذریعے حق خودارادیت کی آواز کو دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یعقوب شہباز نے کہا کہ بنیادی حقوق کے اِس استحصال پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ منفی قوتیں گلگت بلتستان اور کشمیر کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرکے ہمیں داخلی انتشار کا شکار بنانا چاہتی ہیں، ہمیں ان بیرونی طاقتوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر پاکستان کے عضو بدن ہیں، جنہیں کبھی جسم سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم مودی کی رگوں میں پاکستان دشمنی سرایت کر چکی ہے، پاکستان کے خلاف لغو اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کی ذریعے اقوام عالم کو گمراہ کرنے کی خواہش وہ کبھی پوری نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کسی بھی ملک کو اس پر ہاتھ ڈالنے کی قطعاً اجازت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 781377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781377/مقبوضہ-کشمیر-کی-ا-زادی-کیلئے-عالمی-قوتوں-کو-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org