0
Tuesday 5 Mar 2019 00:08

پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ درست تھا، سید فخر امام

پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ درست تھا، سید فخر امام
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا پاکستان کا فیصلہ درست تھا، بین الاقوامی میدان میں کوئی ملک بھی دوسروں کو کنٹرول نہیں کرسکتا، ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، جس کا امت مسلمہ میں ایک اہم کردار رہا ہے، جو مستقبل میں بھی جاری رہنا اور ایسے اہم فورم میں بھارت کو مدعو نہیں کرنا چاہیئے تھا، جس نے کشمیریوں پر ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بھارتی قیادت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدہ صورتحال کے خاتمے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

وزیراعظم عمران خان پہلے ہی بھارتی جارحیت پر مدبرانہ سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہا امن کے فروغ کی بات کرچکے ہیں، جسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے، یہاں تک کہ بھارتی مصنف، کالم نگار اور ایڈیٹرز بھی وزیراعظم عمران خان کے حق میں کالم لکھ رہے ہیں۔ سید فخر امام نے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں کوئی ملک بھی دوسروں کو کنٹرول نہیں کرسکتا، ممالک کے درمیان تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ وہ بہترین اور مضبوط سفارت کاری کے ذریعے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر طریقے سے اجاگر کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش