QR CodeQR Code

وزیرستان میں انٹرنیٹ سہولت کی عدم دستیابی سے طلباء کو مشکلات

5 Mar 2019 07:49

مقامی طالبہ بشریٰ محسود نے مزید کہا کہ نوکریوں کے لئے اپلائی بھی نہیں کرسکتی کیونکہ جب نوکریوں کے لئے انٹرنیٹ پر اشتہار آتا ہے تو انکوسرے سے پتہ ہی نہیں ہوتا اور اگر کہیں سے پتہ چل بھی جائے تو اپلائی کرنے کے لئے 30 یا 40 کلومیٹر دور بنوں یا ڈیرہ اسماعیل خان جانا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سسٹم بحال نہ ہوسکی، جسکی وجہ سے طلباء اور طالبات کو آن لائن جاب کے لئے اپلائی کرنے اور داخلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک مقامی طالبہ بشریٰ محسود نے موبائل سسٹم کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلی انٹرویو میں بتایا ہے کہ موبائل سروس نہ ہونے کیوجہ سے انہیں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے غم اور خوشی میں شریک نہیں ہوسکتی کیونکہ موبائل سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے حال احوال سے بے خبر ہوتے ہیں۔ بشریٰ محسود نے مزید کہا کہ نوکریوں کے لئے اپلائی بھی نہیں کرسکتی کیونکہ جب نوکریوں کے لئے انٹرنیٹ پر اشتہار آتا ہے تو انکوسرے سے پتہ ہی نہیں ہوتا اور اگر کہیں سے پتہ چل بھی جائے تو اپلائی کرنے کے لئے 30 یا 40 کلومیٹر دور بنوں یا ڈیرہ اسماعیل خان جانا پڑتا ہے۔ بشریٰ محسود کے مطابق دور جاتے وقت انہیں ٹرانسپورٹ کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وزیرستان میں عصر کے بعد گاڑیاں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سسٹم اور انٹرنیٹ سسٹم کی بحالی سے وزیرستان کے لوگوں کو ایک نئی زندگی ملے گی کیونکہ انٹرنیٹ اور موبائل سسٹم کی بحالی سے دنیا کے اور اپنے ہی ملک کے حال احوال سے باخبر رہیں گے اور اس کے علاوہ لوگ گھر بیٹھ کر نوکریوں اور داخلوں کے لئے اپلائی بھی کرسکیں گے۔ اسی طرح یونورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے ایک  طالبعلم نے موبائل سسٹم کے بندش کے حوالے سے  بتایا کہ وہ اپنے گاوں تقریبا ایک سال بعد جاتا ہے کیونکہ موبائل بندش کی وجہ انہیں بہت سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ دوسری طرف ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ ہمارے علاقے کے لوگ محنت مزدوری کے لئے دوسرے ممالک جاتے ہیں لیکین موبائل سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سال میں ان سے صرف ایک بار رابطہ کرنا پڑتا ہے اور اسکے لئے بھی کہیں دور بنوں یا ڈی آئی خان جانا پڑتا ہے۔ وزیرستان کے باشندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکو موبائل سسٹم اور انٹرنیٹ کی سہولیات جلد از جلد دیں دے تاکہ وہ بھی 21 وی صدی کے اس جدید  دور میں شامل ہوجائے اور انکے مشکلات بھی کم ہوں۔


خبر کا کوڈ: 781398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781398/وزیرستان-میں-انٹرنیٹ-سہولت-کی-عدم-دستیابی-سے-طلباء-کو-مشکلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org