0
Tuesday 5 Mar 2019 08:46

دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا عمل شروع

دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا عمل شروع
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے حکم پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سلامتی کونسل کے احکامات پر عملدرآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948ء کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے 2019ء کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے۔ یہ آرڈر افراد یا اداروں پر سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرڈر 2019ء کو سلامتی کونسل اور ایف اے ٹی ایف کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش