QR CodeQR Code

امین گنڈاپور کا ہٹیاں بالا میں ایل او سی متاثرین کے کیمپ کا دورہ

5 Mar 2019 10:50

مظفرآباد میں پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے پیر کو ہٹیاں بالا میں کنٹرول لائن متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی مکمل معاونت کرے گی، ایل او سی کے تمام متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ اور انصاف صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے متاثرین کے لئے قائم میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں متاثرین کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ دریں اثنا مظفرآباد میں پاک فوج اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام دفاع وطن کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہنے والے آزادکشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر جلد حل ہو گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے پلوامہ واقعہ کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا۔


خبر کا کوڈ: 781425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781425/امین-گنڈاپور-کا-ہٹیاں-بالا-میں-ایل-او-سی-متاثرین-کے-کیمپ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org