0
Tuesday 5 Mar 2019 12:05

پاکستان میں کوئی کالعدم تنظیم کام نہیں کر رہی، بشارت راجہ

پاکستان میں کوئی کالعدم تنظیم کام نہیں کر رہی، بشارت راجہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو ہٹانے یا نہ ہٹانے کا اختیار وزیراعلی پنجاب کے پاس ہے، وہی فیصلہ کریں گے کہ فیاض الحسن چوہان کو مزید وزارت اطلاعات میں رکھنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتا ہے، اگر فیاض الحسن چوہان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں ان سے معافی مانگتا ہوں، ہم اگر پاکستان میں ہندو برادری کیخلاف بیان دیں گے تو بھارت میں مسلمانوں کیلئے مشکلات کھڑٰی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر کو متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی کے دُور رس نتائج مرتب ہوں گے، پاکستان میں اس وقت کوئی کالعدم تنظیم کام نہیں کر رہی۔
خبر کا کوڈ : 781439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش