0
Tuesday 5 Mar 2019 13:42

سانحہ ساہیوال، ذیشان دہشتگرد قرار، رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

سانحہ ساہیوال، ذیشان دہشتگرد قرار، رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
اسلام ٹائمز۔ جے آئی ٹی سربراہ نے سانحہ ساہیوال سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی جس میں 6 پولیس اہلکاروں کو ملزم قرار دیدیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالا ذیشان دہشتگرد تھا اوراس کا تعلق داعش سے تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سردار شمیم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جے آئی ٹی سربراہ اعجاز شاہ نے سانحہ ساہیوال سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں 6 پولیس اہلکار سانحہ ساہیوال کے ملزم قرار پائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالا ذیشان دہشتگرد تھا اور اس کا تعلق داعش سے تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیشان مارا جا چکا ہے اور کیس داخل دفتر کر دیا گیا۔
 
جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی کے گرفتار 6 اہلکاروں کیخلاف رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کیخلاف 63 گواہان کی فہرست ٹرائل کورٹ میں جمع ہے۔ وکیل نے کہا کہ 7 مارچ کو ساہیوال کی مقامی عدالت نے ملزمان کو طلب کیا ہے، عدالت نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا وہ جاری ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ایک ماہ میں جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا، 14 مارچ کو ایک ماہ پورا ہو رہا ہے، رپورٹ داخل کرائیں۔ عدالت نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔
 
خبر کا کوڈ : 781476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش