0
Tuesday 5 Mar 2019 18:29

فاٹا انضمام، خیبر پختونخوا کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات کی راہ ہموار

فاٹا انضمام، خیبر پختونخوا کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات کی راہ ہموار
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے آج سے کے پی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے انتخابی فہرستیں ترتیب دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔ مذکورہ نشستیں فاٹا کے خیبر پختوںخوا میں انضمام کے بعد وجود میں آئی ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آج سے کے پی اسمبلی کی سولہ نشستوں کیلئے انتخابی فہرستیں ترتیب دینے کا عمل نادرا کے اشتراک سے شروع کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز حتمی حلقہ بندیاں شائع کی تھی، نئی حلقہ بندیوں کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستیں 99 سے بڑھ کر 115 ہوگئیں تھی۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد باجوڑ کی 3، مہمند کی 2 اور خیبر کی 3 نشستیں ہونگی جبکہ ضلع کرم کی 2، شمالی اور جنوبی وزیرستان کی دو دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہونگی۔ اسکے علاوہ ضلع اورکزئی اور فرنٹیر ریجنز (ایف آر) کی ایک ایک نشست ہوگی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 16 نشستوں پر انتخابی شیڈول اس سال کے وسط میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 781520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش