QR CodeQR Code

عائشہ گلالئی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے کیخلاف نیب میں درخواست جمع کرا دی

5 Mar 2019 18:38

عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب پاکستان میں کرپشن کیخلاف جہاد کر رہا ہے اور چیئرمین جاوید اقبال بھی بلا تفریق تحقیقات کر رہے ہیں، اگر مہمند ڈیم ٹھیکے کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو عوام کا اعتماد نیب سے اٹھ جائیگا، چیئرمین کو چاہیئے کہ اس پر ریفرنس دائر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکا وزیراعظم کے مشیر تجارت کی کمپنی کو دیئے جانے کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرا دی۔ عائشہ گلالئی اور پارٹی کے دیگر ارکان نے اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں درخواست دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے بتایا کہ انہوں نے چیئرمین نیب سے ملاقات کرکے مشیر تجارت کیخلاف درخواست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں کہ ان کے مشیر کو ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ کیسے مل گیا، وزیراعظم کے مشیر نے حکومتی عہدے کا فائدہ اٹھایا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب پاکستان میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہے اور چیئرمین جاوید اقبال بھی بلا تفریق تحقیقات کر رہے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ اگر مہمند ڈیم ٹھیکے کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو عوام کا اعتماد نیب سے اٹھ جائے گا، چیئرمین نیب کو چاہیئے کہ اس پر ریفرنس دائر کریں۔


خبر کا کوڈ: 781522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781522/عائشہ-گلالئی-نے-مہمند-ڈیم-کا-ٹھیکہ-دینے-کیخلاف-نیب-میں-درخواست-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org