0
Tuesday 5 Mar 2019 19:00

سبط اصغر جبری گمشدگی، ایم ڈبلیو ایم کا گورنر ہاؤس کراچی پر احتجاجی دھرنے کا اعلان

سبط اصغر جبری گمشدگی، ایم ڈبلیو ایم کا گورنر ہاؤس کراچی پر احتجاجی دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ممبر امن کمیٹی، کمشنر کراچی کے فوکل پرسن، معروف سماجی شخصیت اور ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما سید سبط اصغر زیدی کی بے جرم و خطا گمشدگی کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ احتجاجی دھرنا کل بروز بدھ چھ مارچ کو شام چار بجے دیا جائے گا۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی سید سبط اصغر زیدی کو گزشتہ دنوں سادہ لباس اہلکاروں نے گھر سے اغوا کیا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سبط اصغر کو فوری رہا نہ کیا گیا، تو ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 781527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش