QR CodeQR Code

ہماری کوشش ہے کہ افغان طالبان فائربندی کریں، شاہ محمود قریشی

5 Mar 2019 22:27

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کاہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہے، ہم سمجھتے ہیں، 18 سال کی فوجی کارروائیوں میں مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوئے، ہمیشہ افغان امن کوششوں کی حمایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان تنازع کے باعث پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ سینیٹ میں اظہار  خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کاہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہے، ہم سمجھتے ہیں، 18 سال کی فوجی کارروائیوں میں مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوئے، ہمیشہ افغان امن کوششوں کی حمایت کی، امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت میں ہم نے کردار ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوحہ ابوطبی مذاکرات سے امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ افغان طالبان فائربندی کریں۔ انھوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ پاکستان کو لاکھوں مہاجرین، غیر قانونی تارکین وطن کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو منفی اقتصادی اثرات، اربوں ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ افغان امن کوششوں کی حمایت کی، امریکی مؤقف سے افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت ہوئی، افغان تنازع سے اسلحہ پھیلاؤ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 781559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781559/ہماری-کوشش-ہے-کہ-افغان-طالبان-فائربندی-کریں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org