QR CodeQR Code

سندھ کی جیلوں میں 92 خواتین قتل کے سنگین مقدمات میں قید

5 Mar 2019 23:59

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ضلع غربی کی 12 خواتین ملزمان قتل کے مقدمات میں گرفتار ہیں، کراچی وسطی و جنوبی کی 18 خواتین پر قتل کا سنگین الزام ہے اور مختلف جیلوں میں قید ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی جیلوں میں 92 خواتین قتل کے سنگین مقدمات میں قید ہیں اور بچہ جیلوں میں 162 قیدی موجود ہیں، جبکہ اغوا برائے تاوان کے جرم میں 3011 قیدیوں کو سزا مل چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں قید خواتین و بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سندھ کی جیلوں میں 92 خواتین قتل کے سنگین مقدمات میں قید ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ضلع غربی کی 12 خواتین ملزمان قتل کے مقدمات میں گرفتار ہیں، کراچی وسطی و جنوبی کی 18 خواتین پر قتل کا سنگین الزام ہے اور مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ سندھ کی 23 جیلوں میں 71 خواتین قیدیوں پر قتل کے سنگین مقدمات زیر سماعت ہے، 21 خواتین قیدیوں کو قتل کے جرم میں سزا ہو چکی ہے، جبکہ ملیر ضلع سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین قتل کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 16 تا 17 سال کی عمر کے 27 بچے جیل میں قید، جبکہ 18 سال تک کے 132 قیدی مختلف الزامات پر جیلوں میں ہیں۔ سندھ بھر کی بچہ جیلوں میں 162 قیدی موجود ہیں اور اغوا برائے تاوان کے جرم میں 3011 قیدیوں کو سزا مل چکی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں محکمہ جیل خانہ جات نے سندھ کی جیلوں سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی، جس میں جیلوں کی ابتر صورتحال کا اعتراف کیا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل جیل کراچی کی گنجائش 2400 ہے، لیکن اس وقت وہاں 4 ہزار 846 قیدی موجود ہیں، جبکہ کراچی کی ملیر جیل میں گنجائش سے 3 ہزار 449 زائد قیدی موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 781579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781579/سندھ-کی-جیلوں-میں-92-خواتین-قتل-کے-سنگین-مقدمات-قید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org