0
Tuesday 5 Mar 2019 07:51

سید مقاومت سب سے بڑا خطرہ لیکن پھر بھی محبوب ترین شخصیت، اسرائیلیوں کا اعتراف

سید مقاومت سب سے بڑا خطرہ لیکن پھر بھی محبوب ترین شخصیت، اسرائیلیوں کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے گیارہ نمبر ٹی وی چینل نے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کی ہے، جس میں اسرائیلی اہم شخصیات کے علاوہ اسرائیلی عوام نے بھی حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو سب سے بڑا خطرہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کی انتہائی تعریف و تمجید بھی کی۔ المنار نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے گیارہ نمبر ٹی وی چینل سے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کے بارے میں آج نشر کی جانے دستاویزی فلم میں سید مقاومت کے بارے میں کئی ایک اسرائیلی تجزیہ نگاروں اور اسرائیلی اہم شخصیات کی آراء کو نشر کیا گیا ہے۔ ان سب کی نظر میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ایک مستقل اور مستحکم شخصیت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ ان میں سے بعض اسرائیلی حکومتی شخصیات نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کا تذکرہ ہمیشہ عبری میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہوتا ہے۔

اسرائیل کے ایک جنرل نے کہا کہ عرب راہنماؤں میں سے کوئی بھی سید حسن نصراللہ کی طرح اسرائیل کو نہیں پہچانتا۔ انہوں نے سال 2000ء میں لبنان سے قابض افواج (اسرائیل) کو مار بھگایا اور عرب دنیا میں ایک ایسے مقام پر جا پہنچے کہ جہاں ان سے پہلے کوئی پہنچ نہ پایا تھا، کیونکہ اس سے پہلے کوئی گروہ ان افواج کو مقبوضہ علاقوں سے نکال باہر نہ کرسکا تھا۔ اسرائیل کے سابق وزیراعظم "ایہود اولمرٹ" نے بھی اس دستاویزی فلم میں اعتراف کیا کہ اسرائیل کی حکومت سید حسن نصراللہ کے پھیلائے گئے میڈیا کے جال میں بری طرح پھنس چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2006ء میں سید حسن نصراللہ کی تقاریر کو نشر کرنا ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے انداز میں سید حسن نصراللہ کی باتوں کو پھیلایا کہ گویا وہ ہماری کابینہ کے وزیر خارجہ ہوں۔ اسرائیل کے دوسرے تجزیہ نگاروں نے بھی سید مقاومت کی محبوبیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ نے جنگی محاذ کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے میڈیا وار کے بہت سے نئے طریقے ایجاد کئے ہیں، اسی لئے تمام تر مقاومتی تنظیموں میں سے حزب اللہ کا میڈیا پر ایک اعلیٰ مقام ہے، جہاں تک کوئی اور تنظیم نہیں پہنچ سکی۔
خبر کا کوڈ : 781592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش