QR CodeQR Code

کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے، صدر پاکستان

6 Mar 2019 01:56

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں، لیکن جنگ کے خواہش مند نہیں، وزیراعظم کا بار بار بھارتی وزیراعظم مودی سے رابطہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ دنیا کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہم جنگ کرنا نہیں چاہتے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، لیکن کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا، تاہم اگر مسلط کی گئی تو اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ  کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے، ہم کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں لیکن جنگ کے خواہش مند نہیں، وزیراعظم کا بار بار بھارتی وزیراعظم مودی سے رابطہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ دنیا کو یہ پتہ ہونا چاہیئے کہ ہم جنگ کرنا نہیں چاہتے، ہم بتانا چاہتے تھے کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں، لیکن کر نہیں رہے، ہم نے بھارتی جہاز گرایا، پھر ان کا پائلٹ واپس بھی کر دیا، جنگ سے بچنے کے لیے ہم اس سے زیادہ اور کیا کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 781596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781596/کشمیر-میں-جو-کچھ-ہو-رہا-ہے-وہ-بھارت-اور-اسرائیل-کی-ملی-بھگت-سے-صدر-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org