0
Wednesday 6 Mar 2019 07:31

پی ٹی آئی کا صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فیاض الحسن چوہان کے استعفٰی کے بعد سید صمصام حسین بخاری کو پنجاب کا وزیر اطلاعات مقرر کردیا گیا، وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء 54 سالہ صمصام بخاری انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، وہ 2008ء سے 2013ء تک پی پی کے دور حکومت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات رہ چکے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے ساتھ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور صمصام بخاری کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں صمصام بخاری کو پنجاب کابینہ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔ صمصام بخاری عام انتخابات 2018ء میں ضلع اوکاڑہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ہندو برادری سے متعلق نامناسب بیان دینے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لینے کے بعد انہیں اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر فیاض الحسن چوہان سے استعفٰی طلب کیا تھا۔ شہباز گل کے مطابق عثمان بزدار ہندو برادری سے متعلق بیان پر افسردہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کسی کو ایسے بیان یا رویئے کی اجازت نہیں دے سکتی، جس سے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے کی دل شکنی ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 781597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش