QR CodeQR Code

مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج اور عوام متحد ہیں، نورین عارف

6 Mar 2019 08:13

اپنے ایک بیان میں وزیر صنعت و حرفت آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری جان چکی ہے کہ کشمیریوں اور پاکستان کا مؤقف بھارت کے مقابلے میں حق اور سچ پر مبنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و حرفت اور امور نسواں آزادکشمیر نورین عارف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان اور آزادکشمیر کی تمام جماعتیں اور قیادت ایک پیج پر ہے، جس کا مظاہرہ پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں بھی کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک افواج اور عوام متحد ہیں، عالمی برادری جان چکی ہے کہ کشمیریوں اور پاکستان کا مؤقف بھارت کے مقابلے میں حق اور سچ پر مبنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 781600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781600/مودی-سرکار-کو-منہ-توڑ-جواب-دینے-کیلئے-پاک-افواج-اور-عوام-متحد-ہیں-نورین-عارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org