0
Wednesday 6 Mar 2019 08:45

پاک بھارت کشیدگی امریکا نے ختم کرائی، رابرٹ پلاڈینو

پاک بھارت کشیدگی امریکا نے ختم کرائی، رابرٹ پلاڈینو
اسلام ٹائمز۔ نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میں اصل کردار امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ہے۔ رابرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے ساتھ خود سفارتی سطح پر رابطے کیے اور دونوں ملکوں پر زور ڈالتے رہیں گے کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں، اس میں براہ راست رابطے اور فوجی کارروائی سے گریز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اعلیٰ سطح پر رابطوں میں رہا اور یہ رابطے اب بھی جاری ہیں۔ بعض اوقات امریکا پبلک ڈپلومیسی کرتا ہے مگر یہ وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی کا ہے اور اس وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 781604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش