0
Wednesday 6 Mar 2019 14:44

اقتدار میں آئے تو جی ایس ٹی کا جائزہ لیا جائیگا, عمر عبداللہ

اقتدار میں آئے تو جی ایس ٹی کا جائزہ لیا جائیگا, عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمون و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر اُن کی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو جی ایس ٹی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کشمیر کی مالی خودمختاری کی حیثیت کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ممکنہ طور پر آئندہ اسمبلی انتخابات کے منشور میں بھی اس وعدے کو شامل کرے گی۔ میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران عمر عبداللہ نے جی ایس ٹی کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جی ایس ٹی کے بوجھ سے نکلنے کے لئے اُن کی پارٹی نے ابھی تک کوئی روڑ میپ نہیں بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کی پچھلی حکومت نے ہمارے لئے کیا گنجائش چھوڑی ہے، تاہم جتنی بھی گنجائش وہاں ہوگی ہم جی ایس ٹی طریقہ کار کو دوستانہ بنائیں گے تاکہ ریاست کی منفرد حیثیت کو برقرار رکھا جائے۔ عمر عبدللہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی کو اصل صورت میں لاگو کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت کی غلطیوں میں سے یہ ایک غلطی تھی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ سابق حکومت نے سماج کے مختلف طبقوں سے جو وعدے کئے تھے انہیں بھی پورا نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 781622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش