QR CodeQR Code

سید صمصام بخاری وزیر اطلاعات پنجاب منتخب، حلف اٹھا لیا

6 Mar 2019 11:01

صمصام بخاری کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد کی گئی۔ جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اُن سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سید صمصام بخاری نے بطور صوبائی وزیر اطلاعات اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صمصام بخاری کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد کی گئی۔ جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اُن سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال،محسن لغاری اور ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے ہندو برادری کے حوالے سے متنازع بیان دینے پر استعفیٰ لیا گیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب نے نو منتخب وزیر اطلاعات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حلف برداری کی تقریب سے پہلے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور  صمصام بخاری کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں، یہ اپنے فرائض پارٹی پالیسی کے مطابق محنت سے  سرانجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 781658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781658/سید-صمصام-بخاری-وزیر-اطلاعات-پنجاب-منتخب-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org