QR CodeQR Code

بلاول قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب

6 Mar 2019 11:40

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، وہ دنیا میں جہاں جاتے ہیں کشمیری عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو دنیا ان سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں سوال کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، انسانی حقوق کے بغیر انصاف تک رسائی، قانون کی بالا دستی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت ممکن نہیں۔ اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، وہ دنیا میں جہاں جاتے ہیں کشمیری عوام کے حقوق کی بات کرتے ہوں تو دنیا ان سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں سوال کرتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 781664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781664/بلاول-قائمہ-کمیٹی-انسانی-حقوق-کے-چیئرمین-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org