QR CodeQR Code

پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے،صدر زرداری

9 Jul 2009 10:38

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور وہ نہ صرف ملک کے اندر بلکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،اگر دہشتگردوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق رہیں


اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور وہ نہ صرف ملک کے اندر بلکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،اگر دہشتگردوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق رہیں گے۔ وہ بدھ کو ایوان صدر میں ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد مہدی اخوندزادہ سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ ملاقات میں دونوں جانب نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے پر زور دیا۔ صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ رحمن ملک،صدر کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی،وزیر اعظم کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین،ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ آصفہ زرداری بھٹو نے بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 7817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7817/پاکستان-خطے-میں-امن-کا-خواہشمند-ہے-صدر-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org