QR CodeQR Code

مودی اپنی جیت یقینی بنانے کیلئے جنگ کی آگ لگانا چاہتا ہے، حامد سعید کاظمی

6 Mar 2019 13:19

ملتان سے جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ہوئی تو دنیا تباہ ہوسکتی ہے، جنگ کوئی کھیل نہیں ہے، مودی کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، جنگ کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی پالیسی درست سمت میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، ملتان سے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، وزیراعظم انڈیا مودی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گیا ہے، ہر قیمت پر اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے پورے علاقے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ہوئی تو دنیا تباہ ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے، مودی کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، جنگ کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی پالیسی درست سمت میں ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہم تو اپنے ملک میں دہشت گردی سے نمٹ رہے ہیں، ہماری افواج تو اندرون ملک بھی جنگ میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 781701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781701/مودی-اپنی-جیت-یقینی-بنانے-کیلئے-جنگ-کی-آگ-لگانا-چاہتا-ہے-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org