0
Wednesday 6 Mar 2019 13:49

پنجاب اسمبلی، آر ایس ایس اور شیو سینا کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی، آر ایس ایس اور شیو سینا کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس اور شیو سینا بھارتی تنظیموں کی جانب سے بھارت میں  مسلمانوں کے قتل عام کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمی زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آر ایس ایس اور شیوسینا بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کو فنڈنگ میں ملوث ہیں۔ ان دونوں تنظمیوں کے کارکنوں نے بھارتی مسلمانوں کا جینا مشکل کیا ہوا ہے۔ آئے روز بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کے قتل کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، لہذا ایوان اقوام متحدہ اور بھارتی  حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی تنظیموں آر ایس ایس اور شیوسینا کو دہشتگرد اور کالعدم تنظیمیں قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 781714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش