QR CodeQR Code

موجودہ حالات میں اتحاد کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے، خورشید شاہ

6 Mar 2019 18:56

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیر بجٹ منظور کرانے کی غلطی نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اتحاد کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے، حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیر بجٹ منظور کرانے کی غلطی نہ کرے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ طاقت صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، ہمارا اتحاد بھارت میں زیرِ بحث ہے، اس لڑائی کے بعد کیا اتحاد قائم رہے گا، موجودہ حالات میں اتحاد کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے، بدقسمتی سے ایک واقعہ ہوگیا، جس پر معاملہ اٹھا ہے، کوئی چوہان کا معاملہ اٹھا رہا ہے، کوئی کچھ اور مسائل اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اور خواجہ آصف پر حملہ ہو چکا ہے، علماء کرام سے بیٹھ کر معاملہ حل کیا جانا چاہئے، کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ اس شخص کو چھوڑیں گے اور نہ ہی بجٹ منظور ہونے دیں گے۔ خورشید شاہ نے فیصل واوڈا کا مسئلے کے حل کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیر بجٹ منظور کرانے کی غلطی نہ کرے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے 3 مارچ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں توہین آمیز کلمات کہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 781767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781767/موجودہ-حالات-میں-اتحاد-کو-قائم-رکھنا-انتہائی-ضروری-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org