QR CodeQR Code

کراچی، ایم ڈبلیو ایم رہنما اور ممبر امن کمیٹی سبط اصغر زیدی باحفاظت گھر پہنچ گئے

6 Mar 2019 19:16

حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ مبشر حسن نے سبط اصغر کی باحفاظت واپسی کو خدا کا لطف و کرم اور تمام مومنین و مومنات کی دعاوں کا مظہر قرار دیا اور سبط اصغر زیدی کی بازیابی کیلئے گورنر ہاوس پر ہونیوالے احتجاجی دھرنا ملتوی کرنیکا بھی اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما اور ممبر امن کمیٹی سید سبط اصغر زیدی رہا ہو کر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، پانچ روز سے جبری لاپتہ سبط اصغر گذشتہ رات اپنے گھر پہنچے تو ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان، معززین اور اہل علاقہ نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی زیر قیادت ان کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھول نچھاور کئے اور لبیک یاحسین (ع) کے فلک شگاف نعرے بلند کئے، بعد ازاں انہیں امام بارگاہ لے جایا گیا، جہاں سبط اصغر نے حاضرین سے مختصر خطاب کیا اور تمام مومنین و مومنات کا دعاوں پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے بھی شرکاء سے خطاب کیا، انہوں نے سبط اصغر کی باحفاظت واپسی کو خدا کا لطف و کرم اور تمام مومنین و مومنات کی دعاوں کا مظہر قرار دیا، انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سبط اصغر زیدی کی بازیابی کے لئے گورنر ہاوس پر ہونے والے احتجاجی دھرنا ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 781771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781771/کراچی-ایم-ڈبلیو-رہنما-اور-ممبر-امن-کمیٹی-سبط-اصغر-زیدی-باحفاظت-گھر-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org