0
Wednesday 6 Mar 2019 19:35

اسپیکر آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد شدہ اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسپیکر آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد شدہ اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی کی مشکلات کم نہیں ہوسکی ہیں، آغا سراج درانی کے لاکرز سے تقریباً 7 کلو سونا تحویل میں لیا گیا، جس کی مالیت 4 کروڑ سے زائد ہے۔ لاکرز سے ملنے والے سامان میں انگوٹھیاں، ہار، بسکٹ، بٹن بھی شامل ہیں۔ لاکرز سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی بیرونِ ملک کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ بیرونِ ملک کرنسی کی مالیت 55 لاکھ 18 ہزار روپے ہے، لاکرز سے 2 کلو 14 گرام زیورات بھی ملے، جبکہ ان کی اہلیہ ناہید درانی کے لاکرز سے ایک کلو 9 گرام زیورات ملے۔

دوسری جانب تفتیش کے دوران اہل خانہ کے لاکز سے ریال، درہم، امریکی ڈالرز سمیت دیگر ملکوں کی کرنسی ملی، برآمد ریال اور درہم کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 30 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ لاکرز سے 4400 امریکی ڈالر اور 4200 برطانوی پاﺅنڈ ملے۔ واضح رہے کہ نیب نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ 2 مارچ کو نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز کی تلاشی لی تھی، نجی بینک کے تین لاکرز جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کھولے گئے۔
خبر کا کوڈ : 781773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش