QR CodeQR Code

اپوزیشن کا حق ہے کہ حکومت پر تنقید کرے، صمصام بخاری

6 Mar 2019 19:45

پریس کانفرنس میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ حکومت پر تنقید کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ ہر شخص کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے، سلپ آف ٹنگ بھی ہو جاتا ہے، جو بات آپ کے منہ سے نکلتی ہے، آپ کو اس کا جواب دینا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اسپتال نہ جانا میاں صاحب کی اپنی سوچ اور اپنا فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی لحاظ سے بھی ان کے علاج میں کمی نہیں چاہتی، اسپتال نہ جانے کا فیصلہ انہوں نے خود کیا۔ ہر شخص کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے، سلپ آف ٹنگ بھی ہو جاتا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ حکومت پر تنقید کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ ہر شخص کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے، سلپ آف ٹنگ بھی ہو جاتا ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ جو بات آپ کے منہ سے نکلتی ہے، آپ کو اس کا جواب دینا پڑتا ہے، آج کل منہ سے نکلی بات کا جواب بڑی جلدی دینا پڑتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہباز گل اور میں وزیراعلٰی کی ٹیم کا حصہ ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں.
یاد رہے کہ آج صمصام بخاری نے بہ طور وزیر اطلاعات اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، انہیں گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات نامزد کیا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 781775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781775/اپوزیشن-کا-حق-ہے-کہ-حکومت-پر-تنقید-کرے-صمصام-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org