0
Wednesday 6 Mar 2019 20:30

پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت کراچی کے وسائل کو لوٹ کر عیاشیاں کررہی ہے، سلیم حیدر

پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت کراچی کے وسائل کو لوٹ کر عیاشیاں کررہی ہے، سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنے والے مہاجروں کو تعلیم اور ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں، مقامی مہاجر بے روزگار، کراچی پر اندرون سندھ سے لاکر کراچی میں روزگار پر لگایا جارہا ہے، کراچی کے وسائل کو ایک مخصوص طبقہ لوٹ کر مقامی آبادی کو بھوک اور بدحالی میں مبتلا کئے ہوئے ہے۔ وہ کراچی کے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں کراچی وہ واحد شہر ہے جس پر مقامی لوگوں کے بجائے غیر مقامی قابض ہیں اور مقامی مہاجر آبادی کو دیوار سے لگادیا گیا ہے، نہ تو کراچی میں کوئی یونیورسٹی اور کالج اور نہ ہی پروفیشنل تعلیمی ادارے بنائے گئے اور نہ ہی مقامی مہاجر آبادی کو ملازمتیں دی جارہی ہیں، ڈویلپمنٹ کے فنڈز بھی سندھ کے دور دراز علاقوں پر خرچ کئے جارہے ہیں، پورا کراچی موہن جودڑو بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس کی تاریخ مہاجر دشمنی سے بھری ہوئی ہے اس نے ہر دور میں مہاجروں کا استحصال کیا ہے، ایک منصوبے کے تحت کراچی میں سندھ کے پسماندہ شہروں سے بدعنوان اور کم تعلیم یافتہ افسران اور سرکاری ملازمین کو لگاکر کراچی میں لگایا جارہا ہے، سندھ سیکریٹریٹ سندھی سیکریٹریٹ بن گیا ہے، کراچی کے مقامی تعلیم یافتہ نوجوان چپڑاسی کی ملازمت کیلئے بھی مارے مارے پھررہے ہیں، پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت روز بروز اس طرح کی پالیسیاں بنارہی ہے کہ کراچی پر غیر مہاجروں کو قابض کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 781780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش