0
Wednesday 6 Mar 2019 22:08

بھارتی پائلٹ کو پاکستان کے مفاد میں رہا کیا، شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو کو جواب

بھارتی پائلٹ کو پاکستان کے مفاد میں رہا کیا، شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو کو جواب
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو پاکستان کے مفاد میں رہا کیا ہے، کسی کے دباؤ پر نہیں۔ او آئی سی میں نہ جانا پارلیمنٹ کا مشترکہ فیصلہ تھا جس پر میں نے سر تسلیم خم کیا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طرف پوری اپوزیشن کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی ہے اور دوسری طرف ملک پر حملہ کرنے والے بھارتی پائلٹ کو فوری واپس بھیج دیا گیا۔ وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے میں جلدی کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے او آئی سی  کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے غلطی کی اور پاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو پاکستان کے مفاد میں رہا کیا، ہمارا پیغام واضح تھا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا اور سب نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطے میں تھا۔ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی نے سخت الفاظ میں قرارداد پاس کی۔ اس موقع پر محمود قریشی نے کہا کہ یقینی طور پر حسن صدیقی قومی ہیرو ہیں مگر ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو بھی نہ بھولیں جنہوں نے دوسرا بھارتی جہاز گرایا۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں صرف حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 781809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش