QR CodeQR Code

بھٹو کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے، نثار احمد کھوڑو

6 Mar 2019 22:16

میمن گوٹھ کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ عمران خان وعدے کے پکے ہیں تو قرض لینے پر ہم انکی خودکشی کا وعدہ پورا کرنے کا انتظار کررہے ہیں، ہمیں نیا پاکستان نہیں بہتر پاکستان چاہیئے، ہم بلاول کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بھٹو کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے، بھٹو اور شہید بینظیر زبان کے پکے تھے جو بات کی پوری کی، آج کے حکمران اگر زبان کے پکے ہیں تو قرض لینے پر وہ کب اپنا وعدہ پورا کریں گے، قوم انکے وعدے کی تکمیل کا انتظار کوئی ہے۔ وہ پی پی ملیر کے سابق رکن سندھ اسمبلی شہید عبداللہ مراد بلوچ کی پندرہویں برسی کی تقریب سے میمن گوٹھ ملیر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جلسہ کا اہتمام پی پی رہنما و ضلع کونسل کراچی کے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد کی جانب سے کیا گیا تھا۔ صوبائی صدر نثار کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہید زندہ ہیں اور اسی جدوجہد میں مزہ ہے، اسی جذبے کے باعث آصف زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی اور شہید بینظیر بھٹو نے شہادت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وعدے کے پکے ہیں تو قرض لینے پر ہم انکی خودکشی کا وعدہ پورا کرنے کا انتظار کررہے ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں بہتر پاکستان چاہیئے، ہم بلاول کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی عظمت کو دنیا سلام پیش کرتی ہے۔ برسی کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ جلسے میں علاقے کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ سے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سلیم بلوچ، عبدالرزاق راجہ، شاہینہ بلوچ، جاوید نایاب لغاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 781812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781812/بھٹو-کو-ختم-کرنے-والے-خود-ہوگئے-نثار-احمد-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org