0
Thursday 7 Mar 2019 01:46

بروقت اور درست فیصلوں سے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، عمران خان

بروقت اور درست فیصلوں سے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پہلے سے کم ہوئی، لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، دونوں ممالک میں کشیدگی پہلے سے کم ہوئی، لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی پر اٹھائے گئے اقدامات پر اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کیا جا رہا، دنیا پر واضح کرچکے ہیں کہ وہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہوگا۔ اس موقع پر پارٹی اراکین نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے دنیا میں مثبت پیغام گیا جبکہ پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں نے بہترین سفارت کاری پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 781829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب