QR CodeQR Code

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

7 Mar 2019 01:49

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعوی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کرینگے، جس میں خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے اور پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعوی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جین ایزلبورن اپنے دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 781830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781830/سعودی-عرب-کے-وزیر-مملکت-برائے-خارجہ-آج-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org