0
Thursday 7 Mar 2019 14:12

مقبوضہ جموں کشمیر کو خون میں نہلایا جارہا ہے، اشرف صحرائی

مقبوضہ جموں کشمیر کو خون میں نہلایا جارہا ہے، اشرف صحرائی
اسلام تائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے ریشی محلہ ترال اور بابہ گنڈ لنگیٹ معرکوں میں جاں بحق ہوئے عسکری پسندوں اور ایک نہتے شہری کو خراج عقیدت ادا کیا۔ انہوں نے قابض فورسز کی کارروائیوں کے دوران عام لوگوں کو زخمی کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام کے جنگی جنون اور توسیع پسندانہ عزائم نے جموں کشمیر کو خون میں نہلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر کو ایک کالونی سمجھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تنازعہ کشمیر کو  اس کے سیاسی پس منظر اور عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے بجائے فوجی طاقت کے بل بوتے پر دبا رہا ہے۔

محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں کو یہ حقیقت اچھی طرح معلوم ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا کوئی جائز حصہ نہیں  بلکہ یہ بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے، جس کے بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تسلیم شدہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے بجائے طاقت کی بنیاد پر اس تنازعہ کے حل کے لئے آواز اٹھانے والوں افراد کو زیر کرنا چاہتا ہے۔ اشرف صحرائی نے کہا کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے اور سیاسی تحریکوں کو زیر عتاب لانے کے لئے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش