0
Thursday 7 Mar 2019 11:54

پشاور، کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 نمکو فیکٹریاں سیل

پشاور، کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 نمکو فیکٹریاں سیل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3 نمکو فیکٹریاں، کیمیکل شاپ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ایک بیکری سیل کردی۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار پھندو روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران غیر معیاری تیل اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3 نمکو فیکٹریاں سیل کی گئیں۔ نان فوڈ گریڈڈ کلرز کی خرید و فروخت پر ایک کیمیکل شاپ بھی سیل کی گئی۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری اور باسی گوشت کی فروخت پر ایک قصائی کی دکان سیل اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ایک بیکری کو بھی سیل کیا گیا۔ کارروائی میں گرفتار 3 ملزمان کو پھندو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 781867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش