0
Thursday 7 Mar 2019 15:45

23 مارچ کو ہر صورت بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرونگا، وزیراعلٰی کے پی کے

23 مارچ کو ہر صورت بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرونگا، وزیراعلٰی کے پی کے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہر صورت 23 مارچ کو بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کروں گا، اگر منصوبہ بروقت مکمل نہ کیا گیا تو دیکھا جائے گا کہ کیا فیصلہ کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پہلے کار پارکنگ پلازہ کے افتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ پشاور ہم سب کا ہے اس کو مل کر بہتر بنائیں گے اور علاقے نمک منڈی کے مسائل حل کریں گے، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو ضرور بی آر ٹی کا افتتاح ہوگا، اگر منصوبہ بروقت مکمل نہ کیا گیا تو دیکھا جائے گا کہ کیا فیصلہ کرتا ہوں۔ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ پختون ہونے پر فخر ہے، ہم امن پسند لوگ ہیں اور افواج پاکستان اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر جنگ شروع ہوئی تو بھارت یاد رکھے گا کہ کونسے ملک سے واسطہ پڑا ہے۔ وزیراعلٰی نے افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے صاف شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تقریب میں مشہور چاچا نورالدین کی جانب سے وزیراعلٰی محمود خان کو کپتان چپل کے نام سے تیار کردہ پشاوری چپل کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 781940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش