0
Thursday 7 Mar 2019 22:01

کالعدم تنظیموں کی نقل و حمل کو مکمل روکا جائے، پاکستان سنی تحریک

کالعدم تنظیموں کی نقل و حمل کو مکمل روکا جائے، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک دشمن کے خلاف پالیسی اور طاقت کا استعمال ریاست کا حق ہے، کالعدم تنظیموں کی نقل و حمل کو مکمل روکا جائے، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی سے انتہاپسندی کمزور ہوگی، بھارتی جنون کے پیش نظر جنگ کا خطرہ موجود ہے، امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو ہر حال میں حل کرنا ہوگا، پاک فوج کے جذبے اور بلند مورال نے دشمن ملک کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر بھیم پورہ سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرح ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کی مساجد و مدارس کو محکمہ اوقاف کے حوالے کیا جائے، ملک دشمن و منفی سرگرمیوں میں ملوث قوتوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لایا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت کی مسجد کے قریب بغیر این او سی کے مسجد کی تعمیر کو روکا جائے، بھیم پورہ میں اکثریت اہلسنت کی ہے، مگر شر پھیلانے کیلئے بغیر این او سی کی مسجد کو تعمیر ہونے دینا انتہاپسندی کو طول فروغ دینے کے مترادف ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے عین مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، محب وطن قوتوں کو یکجا ہوکر امن دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور امن دشمنوں کے خلاف ہمیں ٹھوس چٹان بننا ہوگا۔


 
خبر کا کوڈ : 782000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش