0
Thursday 7 Mar 2019 23:03

سعودی وزیر خارجہ کی عمران خان سے ملاقات، فرمانروا اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے

سعودی وزیر خارجہ کی عمران خان سے ملاقات، فرمانروا اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ملاقات کرکے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی تھی۔

 
خبر کا کوڈ : 782003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش