0
Thursday 7 Mar 2019 23:50

عبدالحبیب خلجی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، سوتیلی ماں نے 12 لاکھ روپے کے عوض قتل کروایا

عبدالحبیب خلجی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، سوتیلی ماں نے 12 لاکھ روپے کے عوض قتل کروایا
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے عہدیدار اور صوبائی اسمبلی سندھ کے امیدوار عبدالحبیب خلجی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی سوتیلی ماں نے 12 لاکھ روپے کے عوض قتل کروایا، ملزمہ حاجرہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بات ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بڑی جانفشانی سے عبدالحبیب خلجی ولد عبداحمید خلجی سابقہ امیدوار پی ایس پی برائے حلقہ PS122 جن کا تیموریہ تھانے کی حدود سرینہ مارکیٹ کے پاس گذشتہ ماہ فروری میں قتل ہوا تھا، مرحوم کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا اور اس سازش کا انکشاف ہوا کہ مرحوم کے قتل میں اس کی سوتیلی ماں حاجرہ ملوث ہے، جس نے جائیداد کے لالچ اور اس کے مکان وغیرہ پر قبضہ کے لئے عبدالحبیب کو اپنے بھائی سعید ولی کو بارہ لاکھ روپے دیکر قتل کرایا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ یہ ایک خالصتا جائیداد اور خاندانی عدوات کا معاملہ تھا، اس قتل کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقتول کے والد عبدالحمید نے چار شادیاں کی ہوئیں تھیں، ملزمہ حاجرہ نے اپنے بھائی سعید ولی کو قتل کے لئے 12 لاکھ روپے دیئے تھے، ملزم سعید عادی مجرم ہے اور کئی بار جیل جاچکا ہے، ملزم اور اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 782015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش