1
Thursday 7 Mar 2019 21:52

ٹرمپ کی زبانی امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کے حیرت انگیز اعداد و شمار

ٹرمپ کی زبانی امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کے حیرت انگیز اعداد و شمار
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی وسیع پیمانے پر خودکشیوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس مسئلے کو روکنے کے لئے حکم جاری کر دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں اعلان کیا  تھا کہ "ہر روز اوسطا 20 ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی خودکشی کر لیتے ہیں؛ یعنی سالانہ چھے ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اپنی جان سے چلی جاتے ہیں، یہ صورتحال ناقابل یقین ہے! یہ تباہ کن اعداد و شمار ایک بہت بڑا المیہ ہیں!" امریکی صدر کے کہنے کے مطابق امریکی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان عام عوام کی نسبت ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں مزید کہا کہ "ریٹائرڈ فوجیوں کے درمیان خودکشی کا رجحان بھی دوسروں کی نسبت ڈیڑھ گنا زیادہ ہے، البتہ 11 ستمبر کے واقعے کے بعد کے دس سالوں کے دوران امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں قابل توجہ اضافہ ہوا ہے۔"

امریکی صدر نے کہا کہ اس "بحران" کے حل کے لئے "پورے ملک کے عوام" کا تعاون و یکجہتی ضروری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ میں سے ہر ایک شخص یہ جان لے کہ ہماری پوری 300 ملین عوام آپ کے ساتھ ہے اور ہم آپ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔" فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے امریکی فوج کے اندر وسیع پیمانے پر خودکشیوں کے اس مسئلے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لئے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کا حکم دیا، تاکہ جتنا جلدی ممکن ہو امریکی فوج کے اس بحران کے اسباب کا پتہ چلا کر امریکی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر ہونے والی خودکشیوں کے سلسلے کو روکا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 782026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش