0
Friday 8 Mar 2019 10:44

کشمیریوں پر تشدد کے مجرموں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے، چیمبر

کشمیریوں پر تشدد کے مجرموں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے، چیمبر
اسلام ٹائمز۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے لکھنو میں دو کشمیری تاجروں پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیمبر کے ترجمان نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کے سی سی آئی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میںغنڈوں پر مزید سخت کارروائی کرنے کی گنجائش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امن و قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ہی کمزور احکامات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور صرف ایک ہی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مجرم کی رہائی کو آسان بنانے کے لئے ایسا کیس درج کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں کے سی سی آئی کے ترجمان نے کہا کہ حادثہ کی ویڈیو صاف طور پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یوپی پولیس کی یہ وضاحت ایک فرد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ کے سی سی آئی ناصر حمید خان نے ریاست کے گونر ستیہ پال ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی مداخلت کر کے اس سلسلے میں ایسے افراد اور اُن کی تنظیم کے خلاف مجرمانہ قتل اور دیگر سخت احکامات کے تحت مقدمہ درج کرائیں کیونکہ ایسے افراد کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں اور ایسی کارروائی کے بعد یہ غنڈے بے قصور لوگوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں ہزار بار سوچیں گے اور دوسروں پر بھی اس سے روک لگ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 782034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش