0
Friday 8 Mar 2019 10:39

خواتین کی معاشی و سیاسی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی و خوشحالی کا حصول ممکن نہیں، جام کمال خان

خواتین کی معاشی و سیاسی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی و خوشحالی کا حصول ممکن نہیں، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسینزئی اور وزیراعلٰی جام کمال خان نے کہا ہے کہ آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور نصف حصہ کو نظر انداز کر کے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ خواتین کو برابر کے شہری کی حیثیت دینے کی غرض سے بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی بھی کی گئی ہے جس میں وراثت کے قانون کے تحت خواتین کو ان کے حصے کی منتقلی کے تحفظ کا قانون بھی شامل ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اور مرد سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں۔ خواتین کی معاشی شرکت اور سیاسی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی و خوشحالی کا حصول ممکن ہی نہیں ہے۔

وزیراعلٰی کا پیغام میں کہنا ہے کہ معاشرے کی پسماندگی دور کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کے احترام اور تمام معاملات میں ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کا پورا احترام کرتی ہے، حکومت خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرے گی اس حوالے سے محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کو خواتین کے لئے مخصوص مارکیٹ کے قیام کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ ملازمتوں میں خواتین کے مختص کوٹہ پر عملدرآمد اور ان کے لئے کام کرنے کے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بناکر خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 782045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش