0
Friday 8 Mar 2019 10:46

بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کیخلاف ایف آئی آر درج

بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کیخلاف ایف آئی آر درج
اسلام ٹائمز۔ بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آر درج کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آر درج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر واضح کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جھوٹی ایئر اسٹرائیک کا دعوٰی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اور انہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا، جس کے بعد ان کے اس دعوے کو لے کر دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی جبکہ درحقیقت بھارتی طیارے آزاد کشمیر کے راستے خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ تک آئے تھے اور واپسی میں جبہ کے مقام پر 4 بم گرائے تھے۔ دوسری جانب پاک فوج نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے دوسرے ہی روز 2 بھارتی طیاروں کو مار گرا کر ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، جسے 2 دن بعد جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کی جانب سے رہا کر دیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 782046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش