0
Friday 8 Mar 2019 10:50

خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عمران خان

خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن موقع پر کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جو تحریک آزادی کے دوران ہر قسم کے حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کی ترقی میں خواتین اپنا کردار ادا کریں۔

آج سے تقریباً سو سال قبل نیویارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لئے آواز اٹھائی، تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا، تاہم اس بدترین تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔ خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910ء میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم و استحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے 1656ء میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 782047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش