QR CodeQR Code

عمران نواز شریف کو سزا دینا چاہتے ہیں لیکن امپائر کوئی اور ہے، جاوید ہاشمی

8 Mar 2019 15:24

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو سہولتیں فراہم کی گئیں، لیکن نواز شریف کو تو آئینی حیثیت حاصل ہے، پھر انہیں کیوں سہولتیں نہیں فراہم کی جا رہیں؟ میں چار سال جیل میں رہا، مجھے صحت کے معاملے میں زیادہ سہولتیں ملیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش میں مبتلا اور سراپا احتجاج ہے، کوٹ لکھپت جیل گوانتاناموبے سے بدتر جیل بنا دی گئی ہے، نواز شریف نے کرپشن نہیں کی اور وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں، عمران خان نواز شریف کو تکلیف میں دیکھنا چاہتے ہیں، گواہ ہوں کہ عمران خان کی شدید خواہش تھی کہ نواز شریف کو سزا ملے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے، عمران خان کو سزا دینے کا شوق ہے لیکن امپائر کوئی اور ہے، نواز شریف لندن جا کر علاج کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے کس سے یہ بات کی ہے؟

قومی لیڈروں کا بیرون ملک علاج کرایا جاتا ہے، بے نظیر بھٹو کے کان میں درد تھا، نصرت بھٹو کو کینسر لاحق تھا، انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، مریض کا حق ہوتا ہے، لیکن نواز شریف نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو سہولتیں فراہم کی گئیں، لیکن نواز شریف کو تو آئینی حیثیت حاصل ہے، پھر انہیں کیوں سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں؟ میں چار سال جیل میں رہا، مجھے صحت کے معاملے میں زیادہ سہولتیں ملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپائر کی انگلی کو دیکھ کر تو پی ٹی آئی چھوڑ کر آیا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 782101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782101/عمران-نواز-شریف-کو-سزا-دینا-چاہتے-ہیں-لیکن-امپائر-کوئی-اور-ہے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org