0
Friday 8 Mar 2019 20:39

بزدل لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل

بزدل لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ قومی اسمبلی میں میری تقریر پر عمران خان اسی وقت میرے سامنے ردعمل دیتے، وزیراعظم کو چاہیئے اپوزیشن پر تنقید کی بجائے مودی کو جواب دیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید لکھا کہ عمران خان کا لب و لہجہ اپوزیشن کے لئے ہی سخت ہوتا ہے، وزیراعظم کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی اسی لب و لہجے میں بات کریں جب کہ بزدل لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک لیڈر اپنا نام زرداری سے تبدیل کرکے بھٹو بن گیا، بلاول اور ان کے والد آصف زرداری کرپشن سے یوٹرن لے لیتے تو عدالتوں کے چکر اور نیب مقدمات نہ بھگت رہے ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 782125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش