0
Friday 8 Mar 2019 21:45

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کی سازش بے نقاب

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کی سازش بے نقاب
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کی مذموم سازش کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت پاکستان میں موجود غیر ملکی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جانا تھا تاکہ ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا جاسکے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار اور قندھار سے پاکستان میں ملٹری، سفارتی، غیر ملکی شہریوں اور سی پیک پراجیکٹس کو دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔ ٹاپ انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گرد گروپس کے کمانڈرز کے 12 سے زائد کمیونی کیشن انٹرسپٹ کئے جن سے معلوم ہوا کہ انہوں نے پاکستان کے امن پر وار کرنے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کمیونی کیشن انٹرسپٹ پاکستان افغانستان کے بارڈر پر واقع افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور قندھار سے کئے گئے جن میں کالعدم ٹی ٹی پی چیف نور ولی محسود اور جماعت الااحرار کے سربراہ اسد آفریدی کی ہدایات کو فالو کرتے ہوئے ان کے سیکنڈ لائن کمانڈرز پاکستان میں ملٹری، سفارتی مشنز اور غیر ملکی شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی پر بات کر رہے ہیں۔ اس گفتگو کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف نئی دہشت گردی کی لہر لانچ کرنے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اور افغان سکیورٹی سروس این ڈی ایس کی معاونت شامل ہے۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب این ڈی ایس سٹیشن میں ٹی ٹی پی، جماعت الااحرار کے دہشت گردوں سے بھارتی ایجنسی اور افغان سکیورٹی سروس کی ملاقات متوقع ہے جس میں ان کو ملٹری، سفارتی، غیر ملکی شہریوں اور سی پیک کے مخصوص ٹارگٹ دیئے جاسکتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 28 فروری اور 4 مارچ کو کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الااحرار کے دہشت گرد کمانڈرز نور ولی محسود اور اسد آفریدی سے ننگرہار اور قندھار میں بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کے آپریٹرز کی ملاقاتیں سپاٹ کی گئیں۔ ملاقاتیں این ڈی ایس کے سیف ہاسز میں کی گئیں۔ بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بلوچستان میں سی پیک پراجیکٹس پر دہشت گردی کے ٹارگٹس کے علاوہ ان پراجیکٹس پر کام کرنے والے لوگوں خصوصاََ چینی شہریوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ جبکہ بلوچستان میں بھی خود کش حملوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، جس کا خصوصی ہدف سکیورٹی فورسز ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان سے دہشت گرد پنجاب میں لانچ کئے جانے کا بھی خدشہ ہے۔ عسکری انٹیلی جنس اداروں کی تھریٹ اسیسمنٹ کے مطابق شکست خوردہ بھارت اپنی عوام اور افواج کے مورال کو بلند کرنے کیلئے پراکسی وار فیئر کا سہارا لے سکتا ہے جس کا خصوصی ہدف سکیورٹی فورسز ہوسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 782145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش