0
Friday 8 Mar 2019 22:56

کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی ہمارے اپنے مفاد میں ہے، سابق گورنر سندھ

کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی ہمارے اپنے مفاد میں ہے، سابق گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے حکومتی معاشی ٹیم پر وزیراعظم عمران خان سے حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم کو سمجھ بوجھ ہی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی تیاری تھی، مجھے لگتا ہے کہ وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا جا رہا کہ 7 ماہ میں جتنی تیزی سے قرضے بڑھے ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا، ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، ٹیکس آمدن کم ہوگئی ہے۔ اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ہماری باری تحریک انصاف کوئی وجہ نہیں سنتی تھی، جبکہ اپنی باری ان ہی وجوہات کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہمارے اپنے مفاد میں ہے، ہم اب ایکشن لے رہے ہیں، جب بالکل پھنس چکے ہیں، جب تک ہم شفاف نہیں ہوں گے، دنیا ہم پر انگلیاں اٹھاتی رہے گی۔ محمد زبیر نے کہا کہ جب پہلے بات ہوتی تھی، تب ہم اس معاملے پر بحث بھی نہیں کرنا چاہتے تھے، جیسے ڈان لیکس میں ہوا، کیا ہی اچھا ہوتا، اگر ہم نے یہ کام دنیا کے کہنے سے پہلے ہی کرلیا ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 782156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش