0
Friday 8 Mar 2019 23:22

نئی صورتحال کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنارہے ہیں، شاہ محمود قریشی

نئی صورتحال کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنارہے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کٹھن حالات سے دوچار ہے، پوری قوم کی یکجہتی اشد ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا، ہم نئی صورتحال کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ہم نے جو اقدامات کئے وہ بہت زبردست ہیں ان سے دنیا کو آگاہی دے رہے ہیں۔

بھارتی جارحیت پر سفارت کاری سے دنیا کو اپنا مؤقف احسن طریقے سے پہنچا رہے ہیں، ہمیں درپیش بیرونی چیلنجز پر مل بیٹھ کر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کو بتا دیا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے متعلق مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں، جرمنی اور ترک وزرائےخارجہ بھی جلد پاکستان تشریف لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کو بھی پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کروں گا، اس کے علاوہ امریکا کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا بھی نقطہ نظر سنوں گا۔
خبر کا کوڈ : 782157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش