0
Friday 8 Mar 2019 23:43

قراقرم یونیورسٹی گلگت کے طلباء کا احتجاج، وزیراعظم فیس معافی سکیم کی بحالی کا مطالبہ

قراقرم یونیورسٹی گلگت کے طلباء کا احتجاج، وزیراعظم فیس معافی سکیم کی بحالی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے وزیراعظم فیس سکیم برائے پسماندہ علاقہ جات کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیم کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔ سکیم کی بحالی کے حق میں احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے کہا کہ یہ سکیم 2012ء اور 2013ء میں مخصوص مدت کیلئے شروع کی گئی تھی، جس کی مدت ختم ہونے پر طلباء کو فیسوں کی ادائیگی میں نہایت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ یونیورسٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کو بار بار درخواست کی ہے کہ اس سکیم کو جاری رکھنے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں، تاکہ گلگت بلتستان کے ہزاروں طلباء جن میں سے اکثریت غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں، بھاری بھر رقم فیسوں کی مد میں ادا نہیں کرسکتے۔ ایچ ای سی کے ذمہ دار آفیسران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ طلبہ و طالبات جو کہ پہلے سے اس سکیم میں رجسٹرڈ ہیں ان طلباء کو ان کی فیس وفاقی حکومت نے دینے کا وعدہ کیا ہے اس پر عملدرآمد کے لیے کردار ادا کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ امید ہے کہ اس سکیم میں توسیع دی جائیگی تاکہ گلگت بلتستان کے طلباء باآسانی اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔ وائس چانسلر نے احتجاج کرنے والے طلباء کے نمائندہ وفد کو اپنے آفس مدعو کرکے صورت حال سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 782166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش